آرٹیکل
Trending

Batey Kuch Adhoori c by Hina Shahid Episode 4

غلطیاں کیجیے لیکن !!! کبھی کسی کے ساتھ غلط مت کیجیے۔ (حناء شاہد آفیشل رائٹر)

Story Highlights
  • غلطیاں کیجیے ۔۔۔۔۔!!!! لیکن کبھی کسی کے ساتھ غلط مت کیجیے۔ کیونکہ خدا سب دیکھتا ہے۔وہ جب کسی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا بدلہ لینے پر آتا ہے تو معاف نہیں کرتا ہے۔ بلکہ سزا دیتا ہے۔ انصاف کرتا ہے

 

 

 

باتیں کچھ ادھوری سی تحریر حناء شاہد

 

 

سلسلہ نمبر 4

 

 

٭ہم کتابوں سے جو کچھ بھی سیکھتے ہین۔ ہم کبھی بھی عملی زندگی میں ان باتوں پہ عمل نہیں کرتے ہیں۔ اس کے برعکس لوگوں کے رویے ہمیں زندگی میں بہتر راستہ دکھاتے ہیں۔ اور ہمیں ایک اچھا یا برا انسان بنانے میں رویوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ کیونکہ دنیا کی کوئی بھی کتاب آپ کو جھوٹ بولنا یا برائی جرنا نہیں سیکھاتی ہے۔ کسی کتاب میں یہ طریقے نہیں لکھے ہوتے کہ کسی کا دل کیسے توڑتے ہیں۔ کتابیں ہمیشہ اچھی ہی ہوتی ہیں اور انسان کی فلاح کا کام سرانجام دیتی ہیں۔ جبکہ انسانی رویے آپ کی تعمیر میں سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

٭ اچھی کتاب وہ نہیں ہوتی جسے ایک بار پڑھ کر بند کر دیا جائے۔بلکہ اچھی کتاب وہ ہوتی ہے۔ جسے ایک بار پڑھنے کے بعد اس کے الفاظ آپ کے ذہن کو اپنے حصار میں مبتلا کر دیں۔ اور آپ خودبخود ان باتوں پہ عمل کرنا شروع کر دیں۔

٭جس رشتے میں ایک انسان دوسرے کو اگنور کرنا شروع کر دے وہاں ضروری ہو جاتا ہے اس رشتے میں سپیس دے دی جائے۔تڑپ بڑھے گی تو خودبخود سارے مسئلے حل ہو جائیں گے۔ یہ زندگی کا اصول ہے۔ جو چیز آپ کے پاس ہوتی ہے۔ اس کی قدر نہیں ہوتی۔ اور جو چیز آپ کی پہنچ سے بہت دور چلی جاتی ہے۔ ہم ہمیشہ اس کو حسرت بھری نظروں سے دیکھتے ہیں۔

٭دوست عیبوں کی پردہ داری کے لیے ہوتے ہیں ۔ وہ دوست نہیں ہوتے جو آپ کے راز فاش کر دیں۔

٭محبت کے ساتھ شادی کر کے بچے پیدا کر لینا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ بلکہ کوشش کرنی چاہئیے۔ جیسے جیسے شادی شدہ زندگی آگے بڑھتی جائے۔ دونوں کے درمیان ان کے رشتے میں پہلے دن والی محبت اور چاہت میں بھی مزید اضافہ ہو تا جائے۔ یہی سب سے بڑا امتحان ہے۔

٭انسان کے جذبات غبارے کی طرح ہوتے ہیں۔ ایک ہلکی سی چبھن سے جس طرح غبارہ پھٹ جاتا ہے۔ بالکل ایسے ہی انسان کے جذبات کو بھی ٹھیس لگتی ہے۔

٭درِ دستک بہت خوبصورت چیز ہے۔لیکن ۔۔۔۔۔۔!!! کبھی بھی اس انسان کے دروازے پہ دستک نہیں دینی چاہیئے۔ جسے کھڑکیوں سے جھانکنے کی عادت ہو۔

 

 

٭ لکھنے کا ہنر رکھنے والے لوگ بڑے خاص ہوتے ہیں کیونکہ وہ ہر خاص و عام کو خدا کو دیے ہوئے اس خوبصورت فن کی بدولت اس انداز سے بیان کرتے ہیں۔ پڑھنے والے ان کے الفاظ کے ساتھ جڑ کر ایک کہانی کو حقیقت سمجھنے لگ جاتےہیں۔ اور جس کہانی کو لوگ حقیقت سمجھنے لگ جائیں۔ اس دن اس کہانی کے لکھنے والے کی اصل جیت ہوتی ہے۔

٭جو چیز آپ کو کوئی نہیں دے سکتا وہ صڑف خدا کی ذات ہی آپ کو نواز سکتی ہے۔ اس لیے لوگوں سے مانگنے کی بجائے خدا سے مانگو وہ دلوں کے حال بخوبی جانتا ہے۔ اپنی محرومیوں کو اپنی کمزوری کبھی نہیں بنانا چاہئیے۔ بلکہ خدا سے بہتر کی امید رکھنی چاہئیے۔ خدا آپ کو بعض اوقات ایسے نوازتا ہے کہ آپ کی زندگی کی ہر محرومی کو دور کر دیتا ہے۔

٭ انسان دو بار اپنی زندگی میں خوفزدہ ہوتا ہے۔

پہلی بار۔۔۔۔۔۔!!! جب وہ کسی راستے پہ چلنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ تو یہ بات اس کو خوفزدہ کرتی ہے کہ پتہ نہیں اس راستے پہ چلنے سے اسے اپنی منزل ملے گی بھی یا نہیں۔

اور دوسری بار۔۔۔۔۔۔!!! وہ تب خوفزدہ ہوتا ہے جب وہ اپنی منزل کے بالکل سامنے کھڑا ہوتا ہے۔ اور اسے اس بات پہ یقین نہیں آ رہا ہوتا کہ وہ واقعی اپنی منزل پر پہنچ چکا ہے۔

٭ غلطیاں کیجیے ۔۔۔۔۔!!!! لیکن کبھی کسی کے ساتھ غلط مت کیجیے۔ کیونکہ خدا سب دیکھتا ہے۔وہ جب کسی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا بدلہ لینے پر آتا ہے تو معاف نہیں کرتا ہے۔ بلکہ سزا دیتا ہے۔ انصاف کرتا ہے۔

٭ہمیں زندگی میں ایک شخص استعمال کرتا ہے۔ اور ہم نجانے کتنے لوگوں سے صرف یہ سوچ کر استعمال کرتے ہیں کہ شاید۔۔۔۔!!! ہمارا غم ، غصہ ختم ہو جائے۔ لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ ہمیں چین اور سکون پھر بھی نصیب نہیں ہوتا ہے۔ ہم پھر بھی بے سکون ہی رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

باتیں کچھ ادھوری سی سلسلہ نمبر 4

باتیں کچھ ادھوری سی سلسلہ نمبر 4

غلطیاں کیجیے لیکن۔۔۔۔۔۔!!! کسی کے ساتھ غلط مت کیجیے۔

Hina Shahid

I am an Urdu novel writer, passionate about it, and writing novels for several years, and have written a lot of good novels. short story book Rushkey Hina and most romantic and popular novel Khumarey Jann. Mera naseb ho tum romantic novel and lot of short stories write this

Related Articles

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button